میانمار میں 5.1 درجے شدت کا زلزلہ،کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا

بدھ 5 مارچ 2025 13:36

میانمار میں 5.1 درجے شدت کا زلزلہ،کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا
ینگون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)میانمار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق ملک کے محکمہ موسمیات اور ہائیڈرولوجی( ڈی ایم ایچ)نے بتایا کہ بدھ کی صبح 4بجکر 36 منٹ پر5.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے ،زلزلے کا مرکز اییرواڈی ریجن کے نیوانگڈون قصبے کے جنوب مشرق میں تقریبا 6 میل کے فاصلے پر تھا جس کی گہرائی سطح زمین سے 10کلومیٹر نیچے تھی۔ زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :