سابق ہاکی اولمپیئن قاسم ضیاء کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی گئی

بدھ 5 مارچ 2025 16:34

سابق ہاکی اولمپیئن قاسم ضیاء کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست واپس لینے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق ہاکی اولمپیئن قاسم ضیا کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

قاسم ضیا کی جانب سے وکیل امیر بلال کھوکھرنے عدالت کو بتایاکہ قاسم ضیا ء کو عدالت عالیہ کی پارکنگ سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ عدالت نے قراردیاکہ آپ کی درخواست ہراساں کرنے سے روکنے کے لیے ہے، اب تو درخواست گزار کو پولیس نے مقدمہ میں گرفتار کیا ہے لہذا درخواست کے مطابق آپ کی استدعا سے ہٹ کر ریلیف نہیں دیا جا سکتا ،آپ اب متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔ عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی ۔