ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کا گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول غلام حیدر شاہ کا اچانک دورہ

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی بدھ 5 مارچ 2025 16:11

نواب شاہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مارچ 2025ء ) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن نے آج دوسرے روز بھی گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول غلام حیدر شاہ کا اچانک دورہ کرکے ٹیچرز کی حاضری چیک کی اور اسکول میں صفائی و سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نےغیر حاضر ٹیچرز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے  اسکول انتظامیہ کو ہدایت دی کہ اسکول میں ٹیچرز کی حاضری کو یقینی بنایا جائے جبکہ زیر تعلیم طالبات کو بہتر تعلیم و تربیت دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ یہ بچیاں پڑھ لکھ کر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اسکولوں کے دورے کا مقصد اسکولوں میں جاری تعلیمی سرگرمیوں  اور مسائل کا جائزہ لینا ہے تاکہ مسائل کے حل کے لئے اقدامات کیے جاسکیں ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ غیر حاضر ٹیچرز کے خلاف کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :