خلیل الرحمان ہنی ٹریپ اور اغوا ء برائے تاوان کیس، خاتون سمیت دیگر ملزمان کیخلاف کیس کی سماعت ( کل )تک ملتوی

بدھ 5 مارچ 2025 22:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میںملزمہ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت آج ( جمعرات)تک ملتوی کر دی ،وکلا ء نے سرکاری گواہ سب انسپکٹر شبیر اعوان سے ملزمان سے رقم اسلحہ اور موبائل فون برآمدگی کے بیان پر جرح مکمل کی ۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ سرکاری گواہ سب انسپکٹر شبیر اعوان نے ملزمان سے رقم ، اسلحہ اور موبائل فون کی برآمدگی سے متعلق بیان جرح مکمل کی گئی ۔تمام ملزمان کے وکلا گواہ سے الگ الگ جرح کریں گے۔ عدالت نے مزید سماعت آج جمعرات تک ملتوی کر دی اور گواہ کو دوبارہ پیشی کیلئے پابند کر دیا۔ عدالت نے مدعی مقدمہ خلیل الرحمان قمر کو بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کیا ہے۔ یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مقدمہ کا ایک ماہ میں فیصلہ کا حکم دے رکھا ہے ۔