پرینیتی چوپڑا جلد ہی نیٹ فلکس پر تھرلر سیریز میں جلوہ افروزہوں گی

ایک وقت تھا والدین کے پاس میری سالگرہ پر کیک تک لانے کے پیسے نہیں ہوتے تھے،اداکارہ

جمعرات 6 مارچ 2025 13:21

پرینیتی چوپڑا جلد ہی نیٹ فلکس پر تھرلر سیریز میں جلوہ افروزہوں گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2025ء)بھارت کی خوبرو اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے ایک انٹرویو میں اپنے بچپن کے دن اور غربت کے حالات سے متعلق بتایا۔پرینیتی چوپڑا نے بچپن میں اپنی سالگرہ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والدین کے پاس کیک تک لانے کے پیسے نہیں ہوتے تھے۔اداکارہ نے بتایا کہ بتایا کہ میرے والد مارکیٹ سے صرف ایک رس گلہ یا رسملائی کا ٹکڑا خریدتے تھے جسے ہم سالگرہ کے کیک کی جگہ کاٹتے تھے۔

(جاری ہے)

پرینیتی چوپڑا نے مزید کہا کہ دوسری جانب میرے نانا اور نانی نہایت امیر تھے اور کینیا میں رہتے تھے۔ وہ ہر سال مجھے اور میرے بھائی کو بزنس کلاس سفر کے ساتھ اپنے پاس بلاتے تھے۔اداکارہ نے بتایا کہ ہم دونوں بھائی بہن امبالا سے کینیا جاتے اور دو ماہ تک وہاں کی عیش و آرام کی زندگی گزارتے تھے۔پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ ہم نے غریبی اور امیری کے دن ایک ساتھ دیکھے ہیں، زندگی کے انہی تجربات کی وجہ سے میں اور میرا بھائی کہیں بھی جا کر لوگوں کے ساتھ گھل مل سکتے ہیں اور کسی بھی ماحول میں ایڈجسٹ ہوجاتے ہیں۔پرینیتی کے مداحوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ جلد ہی نیٹ فلکس پر وہ ایک تھرلر سیریز میں جلوہ افروز ہوں گی جس کے ہدایتکار رنسل ڈی سلوا ہیں۔

متعلقہ عنوان :