وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ ہولڈر رقم کی ادائیگی کےلئے بینک آف پنجاب سے رابطہ کریں،محکمہ زراعت سمبڑیال

جمعرات 6 مارچ 2025 17:08

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2025ء) فیلڈ انویسٹی گیٹر محکمہ زراعت سمبڑیال لیاقت علی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ ہولڈر رقم کی ادائیگی کے لئے دی بینک آف پنجاب سے رابطہ کریں۔انہوں نے کسان کارڈ رکھنے والے کسانوں کے نام پیغام میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کے بل کی ادائیگی کے طریقہ کار کے لئے کسی بھی دی بینک آف پنجاب کی قریبی برانچ کا وزٹ کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ برانچ میں موجود کائونٹر پر فارم بھر کر اپنے کسان کارڈ نمبر کے خلاف واجب الادا بیلنس کی تصدیق کریں، تصدیق کے بعد مکمل واجب الادا بیلنس کی ادائیگی کریں اورکائونٹر سے رسید حاصل کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ کارڈ ہولڈر کو ایس ایم ایس کے ذریعے بل وصولی کے بارے میں مطلع کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مزید معلومات کے لئے محکمہ زراعت کے نمائندے یا ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔