بے جے پی رکن اسمبلی نے گلوکارہ سے شادی کرلی

جمعرات 6 مارچ 2025 21:31

بے جے پی رکن اسمبلی نے گلوکارہ سے شادی کرلی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2025ء)بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رکن اسمبلی تے جسوی سریا نے مقامی گلوکارہ شیوسری سکندپرساد سے شادی کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب بنگلورو شہر میں ہوئی جس میں پارٹی کے رہنماں نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہن مقامی زبان کرناٹک کی گلوکارہ ہیں جو سوشل میڈیا پر بھی بہت زیادہ مشہور ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر 1لاکھ 13 ہزار سے زیادہ اور یوٹیوب پر 2لاکھ فالوورز ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال جنوری میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی گلوکارہ کی تعریف کی تھی۔