سعودی شہر جدہ میں بحری ٹیکسی منصوبے کا آغاز

جمعہ 7 مارچ 2025 13:24

سعودی شہر جدہ میں بحری ٹیکسی منصوبے کا آغاز
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2025ء)سعودی عرب کے جدہ شہر میں تجرباتی فریم ورک میں سمندری ٹیکسی منصوبے کے آغاز کردیا گیا ہے۔ اس منصوبے کو بحری نقل و حمل میں ایک معیاری تبدیلی سمجھا جارہا ہے جو شہر میں نقل و حمل کے تجربے کو بہتر بنانے میں ایک اہم اضافہ ہے۔ سمندری ٹیکسی منصوبہ جدہ شہر میں نقل و حمل کے نیٹ ورک کو بہتر بناتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ سمندری نقل و حمل کے شعبے کی ترقی اور خطے میں سمندری سیاحت کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے پہلے مرحلے میں یہ منصوبہ تین اہم علاقوں کو جوڑے گا۔ جدہ یاٹ کلب، جدہ کے تاریخی علاقے اور شرم ابحر کے علاقے کو منصوبے سے جوڑا گیا ہے۔ انے والے وقت میں اس منصوبے کو پھیلایا جا سکتا ہے تاکہ واٹر فرنٹ کے ساتھ دیگر مقامات کو بھی اس منصوبے میں شامل کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :