اسٹیٹ بینک 10 مارچ کو مانیٹری پالیسی جاری کرے گا

اسٹیٹ بینک اسی دن پریس ریلیز کے ذریعے مانیٹری پالیسی جاری کریگا،ترجمان

جمعہ 7 مارچ 2025 17:32

اسٹیٹ بینک 10 مارچ کو مانیٹری پالیسی جاری کرے گا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2025ء)اسٹیٹ بینک آف پاکستان 10 مارچ کو اجلاس میں آئندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اسٹیٹ بینک 10 مارچ کو پریس ریلیز کے ذریعے مانیٹری پالیسی جاری کرے گا ۔

(جاری ہے)

بروکریج ہائوسز کے سروے میں 70 فیصد رائے دہندگان کو شرح سود میں نصف سے 1 فیصد کمی کی توقع ہے گورنر اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو کراچی میں منعقد ہو گا، اس وقت بنیادی شرح سود 12 فیصد جبکہ کائبور 11 سے 11.5 فیصد پر ہے۔ مہنگائی کی شرح9.5سال کی کم ترین سطح 1.5فیصد پر آ چکی ہے۔