ڈسپلن کی خلاف ورزی،پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کا مزیدطلباء کے خلاف ایکشن

جمعہ 7 مارچ 2025 17:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2025ء)پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈسپلن کی خلاف ورزی ،ہنگامہ آرائی اور جھگڑے میں ملوث عناصرکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پانچ طلباء کو ایک تعلیمی سال کے لئے خارج کر دیاجبکہ دو طلباء کو14روز کے لئے معطل کردیا۔

(جاری ہے)

ڈسپلنری کمیٹی نے محمد ریحان علی وحید، محمد علی، جواد ظہور، سلمان ارشد اور محمد مبشراختر کوایک تعلیمی سال کے لئے خارج کردیا ۔

محمد دانش ارشد اور محمد انس رمضان کو14 روزمعطلی کے ساتھ دوبارہ بحالی پر متعلقہ ڈین کو اشٹام جمع کرانے اور چھ ماہ تک آزمائشی مدت گزارنے کی سزا دی گئی۔ ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی ہدایت پر ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کے مرتکب طلباء کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔