چھٹی لا اسٹوڈنٹس کرکٹ لیگ دادا بھائی لا انسٹیٹیوٹ نے فائنل مقابلہ جیت کرسپنے نام کرلی

جمعہ 7 مارچ 2025 21:25

چھٹی لا اسٹوڈنٹس کرکٹ لیگ دادا بھائی لا انسٹیٹیوٹ نے فائنل مقابلہ جیت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2025ء)جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل کے شعبہ اسپورٹس کے تحت چھٹی لا اسٹوڈنٹس کرکٹ لیگ کا شاندار اختتام دادابھائی انسٹیٹوٹ آف لا کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد جیت اپنے نام کرکے کردیا۔ جبکہ فائنل مقابلے میں ہمدرد یونیورسٹی اسکول آف لا نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرکے رنر اپ ٹرافی اپنے نام کرلی۔

ڈیننگ اسکول آف لا ،ضیا الدین لا یونیورسٹی کو سیمی فائنل مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔کرکٹ لیگ کے مقابلے النادی البرہانی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے۔ فائنل مقابلے میں سابق جسٹس و رکن پاکستان بار کونسل شہاب سرکی ،سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے لیگل سید اسرارعلی، یوبی ایل شعبہ قانون کے انچارج سید عدنان مختیار، پاکستان کے پہلے فائر پی ایچ ڈی انجنیئر ڈاکٹر عمران تاج،سلیم مائیکل ایڈوکیٹ مہمانان گرامی تھے۔

(جاری ہے)

جنہوں نے فائنل مقابلہ دیکھا اور کھلاڑیوں کو داد پیش کی۔ اس موقع پر لیگ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر حارث امین بھٹی نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل 6 برسوں سے لائ اسٹوڈنٹس کی کرکٹ کے شعبے میں کارکردگی کو آگے لانے اور اسے مذید نکھارنے کے لیے باقاعدگی سے لائ اسٹوڈنٹس لیگ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر فرحان عیسی ،دانش امان، فضل کریم دادابھائی، ڈاکٹر شہاب امام ،ندیم شیخ ایڈوکیٹ کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی سابق جسٹس شہاب سرکی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ ونر اپ ٹرافی دادابھائی انسٹیٹوٹ آف لا اور رنر دپ ٹرافی ہمدرد یونیورسٹی اسکول آف لائ کی ٹیم کو دی گئی۔ اس موقع پر ذخطاب کرتے ہوئے سابق جسٹس شہاب سرکی نے جسٹس ہیلپ لائن کی لائ اسٹوڈنٹس کی نصابی کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر سید اسرار علی، دید عدنان مختیار، ڈاکٹر عمران تاج نے بھی انعامات تقسیم کیے۔