ٹی ٹوئنٹی سیریز‘ آئرلینڈ کا پاکستان ویمن کیخلاف اسکواڈ کا اعلان

ہفتہ 2 اگست 2025 13:12

ٹی ٹوئنٹی سیریز‘ آئرلینڈ کا پاکستان ویمن کیخلاف اسکواڈ کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)آئرلینڈ نے پاکستان ویمن کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

گیبی لوئس آئرلینڈ ویمن ٹیم کی قیادت کریں گی جبکہ اورلا پرینڈر گاسٹ کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔پاکستان اور آئرلینڈ ویمن ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 6 اگست کو کھیلا جائے گا۔سیریز کا دوسرا میچ 8 اگست کو جبکہ 10 اگست کو تیسرا میچ کھیلا جائے گا۔