ورلڈ ماس ریسلنگ‘ پاکستان کے اسامہ بٹ نے سلور میڈل جیت لیا

روایتی کھیلوں میں پاکستان کی عالمی سطح پر بڑی کامیابی ہے، ماس ریسلنگ میں سلور میڈل سنہری لمحہ ہے‘ اسامہ بٹ

ہفتہ 2 اگست 2025 13:12

ورلڈ ماس ریسلنگ‘ پاکستان کے اسامہ بٹ نے سلور میڈل جیت لیا
منگولیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)پاکستانی ریسلر اسامہ بٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منگولیا میں جاری ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت لیا۔اسامہ بٹ نے قازقستان اور منگولیا کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

(جاری ہے)

پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن کے صدر نواب فرقان کا کہنا ہے کہ اسامہ بٹ نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ان کا کہنا ہے کہ روایتی کھیلوں میں پاکستان کی عالمی سطح پر بڑی کامیابی ہے، ماس ریسلنگ میں سلور میڈل جیتنا کھیلوں کی تاریخ کا سنہری لمحہ ہے۔ اسامہ بٹ کی کامیابی نوجوان ریسلرز کے لیے روشن مثال ہے۔