ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کا مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

جمعہ 7 مارچ 2025 21:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2025ء) ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں جوائنٹ روڈ،کچلاک بازار اور نواں کلی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پورٹل میں جمع شدہ شکایات کی بنا پر اسسٹنٹ کمشنر(کچلاک) نعمت اللہ خان ترین نے ایس پی ٹریفک اور پولیس کے ہمراہ کچلاک بازار میں سڑک سے تمام ریڑھیوں کو ہٹھایا ،تھڑوں اور دکانوں کے سامنےرکھے سازوسامان اٹھوا کر سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کروایا ۔

اس دوران 4 افراد کو گرفتار کرکے جیل بھی بھجوایا گیا۔ اسی طرح اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے نواں کلی مین روڈجوکہ ہمیشہ ٹریفک کے لیے بند رہتا تھا وہاں پر تمام ریڑھیوں اور تھڑوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوے تمام تر سامان سڑک سے ہٹا کر سڑک کو ٹریفک کے لیے بحال کیا اس دوران 5 دکانداروں کو بھی گرفتار کرکے جیل منتقل کیا گیا۔