دین اسلام نے عورت کو وہ مقام عطا کیا جو روز محشر تک دنیا کا کوئی مذہب کوئی معاشرہ دے سکا ہے نہ دے سکے گا،سدرہ سعید بندیشہ

ہفتہ 8 مارچ 2025 12:41

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2025ء)پاکستان پیپلز پا رٹی کی ٹکٹ ہو لڈر سدرہ سعید بندیشہ،سوشل میڈیا ایکٹویس امائمہ افتخار خاں نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر دنیا بھر کی خواتین کی عظمت کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دین اسلام نے جو مقام عورت کو عطا کیا ہے وہ روز محشر تک دنیا کا کوئی مذہب کوئی معاشرہ نہ دے سکا ہے نہ دے سکے گا ،نبی رحمت حضرت محمد مصطفی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت فاطمہؓ کی تعظیم میں بیٹی کو جو رتبہ عطا کیا ہے وہ آج بھی ہم سب خواتین کے لیے مشعل راہ ہے ہمارے دین مصطفی میں ماں بہن بیٹی اور بیوی کو اتنا اعلیٰ مقام عطا کر دیا ہے کہ دنیا کا کوئی معاشرہ اور مذہب ایسی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے پیپلز پارٹی کی عوامی لیڈر وہ ٹکٹ ہولڈر این اے 100 سدرہ سعید بندشہ اور صوبائی رہنما میڈیا ایکٹیوسٹ عمائمہ افتخار خان نے کہا کہ خواتین کی عزت و احترام ہماری سماجی، معاشرتی اور مذہبی اقدار کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

خواتین کو جو حقوق دین اسلام میں دیئے گئے، مغرب اس کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ اللہ تعالی نے ماں، بیٹی اور بہن جیسے عظیم اور خوبصورت رشتوں کا امین بنا کر عورت کو تقدس و احترام دیا ہے۔ آج خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا،پاکستانی خواتین نے اپنی صلاحیت اور محنت کے ذریعے مختلف شعبوں میں نام کمایا ہے اور آج خواتین عملی میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی نظر آتی ہیں۔

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے وسائل کی فراہمی ایک روشن معاشرے کی تشکیل کیلئے سودمند سرمایہ کاری ہے۔ انھوںنے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ خواتین پاکستان کی آبادی کا تقریباً50 فیصد ہیں۔ خواتین کی عملی میدان میں شمولیت کے بغیر کوئی معاشرہ یا قوم ترقی نہیں کرسکتی۔ ماضی کی حکومتوں نے خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے کوئی مثبت اقدام نہیں اٹھایا۔