گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار

ہفتہ 8 مارچ 2025 17:24

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2025ء) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ اور ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر کے اشتراک سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک خصوصی سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار میں یونیورسٹی کی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر تھیں۔

تقریب میں یونیورسٹی کی خواتین کلرک، اٹینڈنٹس، لیڈی گارڈز اور سینٹری ورکرز کو مہمانانِ اعزاز کے طور پر مدعو کیا گیا۔ اس موقع پر طالبات نے خواتین کے مختلف کرداروں پر ایک خصوصی شو پیش کیا جبکہ اقوام متحدہ کے 2025 کے تھیم "ایکسلیریٹ ایکشن" پر مبنی ایک ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی۔اپنے خطاب میں وائس چانسلر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے خواتین کے حقوق، ان کی سماجی اہمیت اور اسلام میں ان کے بلند مقام پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر ہم اسلام کو صحیح معنوں میں اپنائیں تو خواتین کی عزت و توقیر کی بہترین مثالیں ہمارے سامنے موجود ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پڑھی لکھی خواتین نہ صرف خود مضبوط بنتی ہیں بلکہ پورے معاشرے کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پڑھا لکھا ایک فرد ،ایک فرد ہوتا ہے لیکن پڑھی لکھی لڑکی پورے معاشرے کی تشکیل کا باعث بنتی ہے اور اچھے معاشرے کو تشکیل دیتی ہیں جب عورت پڑھی لکھی ہوگی وہ اپنے اولاد کی اچھی تربیت کرے گی تو پورا معاشرہ سلجھ سکتا ہے ، اقبال نے کہا تھا وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ۔

وہ تمام خواتین جو اس وقت ہمارے ساتھ یہاں پہ بیٹھی ہیں وہ بہت سارے چیلنجز سے گزر کے ہی آئی ہیں ہر ایک اپنا اپنا چیلنج ہے اپنے اپنے مسائل ہیں اپنی اپنی پریشانی ہیں لیکن ان پریشانیوں سے کور کر کے یہاں تک پہنچی۔ وہ پڑھی لکھی خواتین ہوں یا کم پڑھی لکھی ہوں اگر وہ نوکری کر رہی ہیں تو کچھ چیلنجز ہیں جن کو برداشت کر کے یہاں تک پہنچتی ہے اس لیے میں اپ سب کے لیے بھرپور طریقے سے تالیاں بجانا چاہوں گی۔ اپ کی بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ اپ نے ثابت کر دیا کہ عورت مضبوط ہے بہادر ہے۔ تقریب کے اختتام پر مہمانانِ اعزاز کو ان کی خدمات کے اعتراف میں نقد انعامات دیے گئے۔ سیمینار میں طالبات، اساتذہ اور دیگر عملے نے بھرپور شرکت کی اور خواتین کے کردار کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :