سکیورٹی فورسز کا ضلع ٹانک میں آپریشن ، 3 خوارج دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا

ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف متعدد دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث تھے، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 8 مارچ 2025 19:47

سکیورٹی فورسز کا ضلع ٹانک میں آپریشن ، 3 خوارج دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ..
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 08 مارچ 2025ء ) پاک فوج کا ملک بھر میں دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 3 خوارج دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خارجی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز نے آپریشن خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا۔

(جاری ہے)

سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مئوثر طریقے سے نشانہ بنایا ۔سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف متعدددہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ علاقے میں مزید کسی خوارج کی موجودگی پر ان کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔