وزیر اعلی معائنہ ٹیم کوبزدار دور میں ہونے والی مالی بد عنوانی کی تحقیقات 20 مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت

وزیر اعلی معائینہ ٹیم نے تحریک انصاف کے دور میں مالی بد عنوانی سے متعلق کئی سرکاری افسران کے بیانات قلمبند کر لئے

اتوار 9 مارچ 2025 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2025ء)چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری احمد اقبال نے وزیر اعلی معائنہ ٹیم کوسابق وزیر اعلی عثمان بزدار کے دور میں ہونے والی مالی بد عنوانی کی تحقیقات 20 مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت کی دی۔بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلی معائنہ ٹیم نے تحریک انصاف کے دور میں مالی بد عنوانی سے متعلق کئی سرکاری افسران کے بیانات قلم بند کرلئے ہیں۔

(جاری ہے)

مالی بے ضابطگیوں کے متعلق سرکاری محکموں کے سربراہان سے بھی معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔پنجاب اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری کے چیئرمین احمد اقبال نے وزیر اعلی معائنہ ٹیم کے سیکرٹری کی ہر اجلاس میں شرکت لازمی قرار دے دی۔احمد اقبال نے کہا ہے کہ پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری کا اجلاس 20 مارچ تک نہ ہونے کی صورت میں وزیر اعلی معائنہ ٹیم 20 مارچ تک رپورٹ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائے۔