وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ کی عہدیداران نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے دفتر میں خواتین کا عالمی دن منایا

اتوار 9 مارچ 2025 17:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2025ء) وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ کی عہدیداران نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دفتر میں خواتین کا عالمی دن منایا۔

(جاری ہے)

اتوار کو ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (ڈبلیو ڈی ڈی)حکومت پنجاب کے زیر اہتمام منعقدہ اس تقریب میں کاروبار اور قیادت میں خواتین کی شراکت کو اجاگر کیا گیا جس سے صنفی مساوات اور معاشی شمولیت کے عزم کو تقویت ملی۔صدر وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ ڈاکٹر مریم نعمان کے ہمراہ سینئر نائب صدر وویمن چیمبر مس گلزیب وقاص اعوان اور نائب صدر مس روبینہ بھی اس موقع پر یہاں موجود تھیں۔