محکمہ زراعت پنجاب نے ترشاوہ باغات کی دیکھ بھال بارے سفارشات جاری کر دیں

اتوار 9 مارچ 2025 17:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2025ء) محکمہ زراعت پنجاب نے ترشاوہ باغات کی دیکھ بھال بارے سفارشات جاری کر دیں،ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق باغبان مختلف اقسام کی ترشاوہ پھلوں کی پیوندکاری کا عمل جاری رکھیں،جڑی بوٹیوں کے خاتمے،باغات اور نرسری کو رس چوسنے والے کیڑوں مثلا سٹرس سلا، سفید مکھی، پھل کی مکھی اور لیف مائنر سے بچانے کیلئے کے لیے محکمہ زراعت تو سیع کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے سپرے کریں، پھل کی مکھی کے انسداد کے لیے جنسی پھندے لگائیں، اس ضمن میں1 ایکڑ میں 6 تا8 جنسی پھندے لگائیں۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت نے مزید کہا کہ درجہ حرارت بڑھنے کی صورت میں پھل بننے کاعمل جلدی مکمل ہو سکتا ہے لہذاپانی کی کمی نہ آنے دیں، پھل بننے پر محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے مناسب پھپھوندی کش زہر کا سپرے کریں۔

متعلقہ عنوان :