نوشہرہ،بیوی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والے درندہ صفت ملزم گرفتار

اتوار 9 مارچ 2025 20:30

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2025ء)تھانہ نظام پور پولیس نے گھریلو تنازعے پر نشئی شوھر نے اپنی بیوی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسماہ سائیلہ زوجہ وقاص دختر امیر زادہ ساکنہ چارپانی نظام پورنے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس میں بحالت مجروحیت پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ میں گھر میں موجود تھی کہ شوہر وقاص ولد گل حسن ساکن چارپانی نے آتے سار ہی لاتوں،مکھوں سے گزارات شروع کیے اور ساتھ ہی پٹرول چھڑک کر آگ لگادی جس سے میں جسم کے مختلف حصوں پر جھلس گئی۔

مقدمہ درج کیا گیا۔ضلعی پولیس سر براہ عبدالرشید نے اس ریاض اللہ خان SHO تھانہ نظام پور،نوراسلام خان ASI/IO کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔چھاپہ مار ٹیم نے 24 گھنٹہ کے اندر اندر ملزم کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی۔