اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 مارچ 2025ء) بھارت نے اتوار کے روز نیوزی لینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی کا فائنل جیت لیا۔ بھارتی ٹیم اب وہ پہلی کرکٹ ٹیم بن گئی ہے جس نے تین دفعہ یہ ٹورنامنٹ جیتا ہے۔
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے اپنی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ (76) رن بنائے۔
(جاری ہے)
آج کھیل کے آغاز سے قبل ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، تاہم پچاس اوورز کے اختتام تک وہ سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 251 رن ہی بنا پائی تھی۔ اس کی جانب سے ڈیرل مچل اور مائیکل بریس ویل نے نصف سینچریاں بنائی، جبکہ بھارت کے ورون چکرورتی اور کلدیپ یادو نے دو دو وکٹیں لیں۔
بھارت کو جیت کے لیے 252 رنز کا ہدف ملا تھا، جو اس نے 49 اوورز میں ہی پورا کر لیا۔
اس سال چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان نے کیلیکن بھارتی ٹیم نے اپنے تمام میچز دبئی میں ہی کھیلے کیونکہ بھارتی حکومت کی جانب سے ٹیم کو پاکستان سفر کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔
م ا / ر ب (اے پی، روئٹرز)