علامہ اقبال ہسپتال اور یونیورسٹی آف ہری پور کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

پیر 10 مارچ 2025 17:25

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2025ء) علامہ اقبال ہسپتال ہری پور اور یونیورسٹی آف ہری پور کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہسپتال تمام لیب ٹیسٹوں پر یونیورسٹی آف ہری پور کے طلبہ اور عملہ کو 35 فیصد ڈسکائونٹ، خصوصی ٹیسٹوں پر 30 فیصد، ڈاکٹروں کی مشاورت کی فیس پر 20 فیصد رعایت، ریڈیالوجی خدمات، آئی سی یو، سی سی یو، انجیوگرافی، انجیو پلاسٹی، کارڈیک سرجری، جی سرجری سمیت تمام سرجریوں اور داخلوں پر ڈسکاﺅنٹ پیش کرتی ہے جبکہ تمام طلباءکو میڈیسن اور داخلوں پر ایک فیصد ڈسکاو¿نٹ پیش کرتے ہیں۔

یونیورسٹی آف ہری پور کے طلباءکو علامہ اقبال ہسپتال ہری پور میں مختلف طبی شعبہ جات جیسے لیب، ریڈیالوجی، اینستھیزیا اور ڈی پی ٹی شامل ہیں، میں انٹرن شپ کی پیشکش بھی کی جائے گی۔ تمام الائیڈ ہیلتھ طلباءکیلئے یہ ایک بہترین موقع ہے کہ وہ اپنے متعلقہ شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں۔

متعلقہ عنوان :