
حکومت انشورنس شعبہ کی ترقی و معاونت میں پرعزم ہے ، شعبے میں نجی سرمایہ کاری کے حوالہ سے بے پناہ مواقع اوراستعداد موجودہے، وفاقی وزیرخزانہ کی انشورنس کمپنیوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو
پیر 10 مارچ 2025 17:51

(جاری ہے)
وزیرخزانہ نے کہاکہ انشورنس انڈسٹری بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔
اس کے لئے جدیدیت، پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور شعبے کی مزید ترقی پر توجہ مرکوز کرنا ناگزیر ہے۔ وزیر خزانہ نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت انشورنس انڈسٹری کے طویل المدتی استحکام اور ترقی کے لئے صنعت کے رہنماؤں اور متعلقہ فریقین کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گی کیونکہ یہ شعبہ پاکستان کی معیشت کا ایک اہم ستون ہے۔ وفد نے وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کو انشورنس سیکٹر کی ترقی و پیداواری صلاحیت میں اضافے کےلئےمختلف تجاویز و سفارشات پیش کیں۔ اس موقع پر انڈسٹری کے موجودہ اعداد و شمار بھی پیش کئے گئے، جن کے مطابق انشورنس سیکٹر کے مجموعی اثاثے 2,900 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں جبکہ یہ شعبہ براہ راست 20,000 اور بالواسطہ 234,000 ملازمتیں فراہم کر رہا ہے۔ انشورنس کمپنیوں کی مجموعی تحریری پریمیم 613 ارب روپے اور اب تک ادا کئے گئے کلیمز 373 ارب روپے تک جا پہنچے ہیں۔سینیٹر محمد اورنگزیب نے وفد کی بریفنگ کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کے قیمتی تجاویز اور بصیرت کو سراہا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت ان سفارشات، بالخصوص ٹیکسیشن اور پالیسی اقدامات سے متعلق امور کو سنجیدگی سے زیر غور لائے گی تاکہ انشورنس انڈسٹری کی مستقبل کی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ وفاقی بجٹ کے لئے مشاورتی عمل اس سال پہلے سے شروع کر دیا گیا ہے، اور اب تک اس عمل کا 90 فیصد مکمل ہو چکا ہے، جس میں مختلف سٹیک ہولڈرز بشمول انشورنس سیکٹر سے بھی تجاویز وصول کی گئی ہیں۔ وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں ماہرین کی ایک ٹیم مختلف شعبوں سے موصول ہونے والی تجاویز کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے تاکہ ان کے معیشت اور ریونیو پر ممکنہ اثرات کا مکمل تجزیہ کیا جا سکے۔ اس مشاورتی عمل کا مقصد حقیقت پسندانہ اور قابل عمل پالیسی اقدامات مرتب کرنا ہے جو نہ صرف انشورنس انڈسٹری بلکہ دیگر اہم معاشی شعبوں کی ترقی میں بھی معاون ثابت ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت، 4 اگست کا دن ملک کی داخلی سلامتی کے نگہبانوں کے نام جنہوں نے اپنی قیمتی جانیں قربان کرکے ریاستی عملداری کو یقینی بنایا، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
یمن کے قریب سمندر میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 68 ہوگئی
-
اضافی سامان کی فیس کیوں مانگی؟ بھارتی فوجی افسر نے ایئرلائن عملے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
-
عمران خان نے مجھے وزیراعلیٰ بنایا، ان کا اعتماد ہے تو میں یہاں بیٹھا ہوں، علی امین گنڈاپور
-
صدر مملکت کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق
-
پرامن جوہری توانائی کا حصول ایران کا حق، شہباز شریف
-
مسلسل تیسری بار سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونے کا امکان
-
تحریک انصاف کا عمران خان کی گرفتاری کے خلاف 5 اگست کو یومِ سیاہ کا اعلان
-
سابق وزیراعظم عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لے لیا گیا
-
حکومت نے چینی درآمد کرنے کا ایک اور ٹینڈرز جاری کردیا
-
ایرانی وفد کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب؛ دونوں ملکوں کا باہمی تجارت بڑھانے پر اتفاق
-
عمران خان کی رہائی ایک گھنٹے میں ہوسکتی ہے لیکن وہ کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے، اسد قیصر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.