جنوبی کوریا اور امریکا کامشترکہ فوجی مشق کا آغاز ،شمالی کوریا کی مذمت

اس اقدامات کی وجہ سے شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان سیاسی و فوجی تصادم خطرناک حد تک پہنچ گیا ،وزارت خارجہ

پیر 10 مارچ 2025 17:59

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2025ء)شمالی کوریا نے امریکا اور جنوبی کوریا کی طرف سے بڑے پیمانے پر کی جانے والی مشترکہ فوجی مشقوں کی مذمت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کے جاری بیان میں بتایاگیاہے کہ شمالی کوریا کے بار بار کے انتباہ کے باوجود امریکا اور جنوبی کوریا مسلسل بڑے پیمانے پر مشترکہ فوجی مشقیں کر رہے ہیں جو جزیرہ نما کوریا میں صورتحال کو سنگین بنا نے کا ایک خطرناک اور اشتعال انگیز عمل ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ امریکا کے اشتعال انگیز اقدامات کی وجہ سے شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان سیاسی اور فوجی تصادم خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے جس کا براہ راست ہدف شمالی کوریا ہے اور تصادم کا انداز تیزی سے خطرناک ہوتا جا رہا ہے۔میڈیاکے مطابق جنوبی کوریا اور امریکا نے پیر کو سالانہ مشترکہ فوجی مشق’’فریڈم شیلڈ‘‘ کا آغاز کیا، 11 روزہ مشقوں میں اتحادیوں کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کیلئے کمپیوٹر پر مشقیں اور فیلڈ ٹریننگ شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :