علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے پہلے سے داخل (جاری) طلبہ کیلئے انرولمنٹ کی تاریخ میں 25 مارچ تک توسیع کر دی

پیر 10 مارچ 2025 22:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2025ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلے سے داخل (جاری) طلبہ کے لیے انرولمنٹ کی تاریخ میں 25 مارچ تک توسیع کر دی ہے۔سمسٹر بہار 2025ء کے میٹرک، ایف اے، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز، ٹیچرز ٹریننگ پروگرامز، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز اور سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ان پروگرامز میں پہلے سے داخل طلبہ کے لیے یہ ایک سنہری موقع ہے کہ وہ اپنی انرولمنٹ مکمل کروا سکیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی خصوصی ہدایات پر یہ فیصلہ کیا گیا تاکہ کسی بھی طالب علم کا قیمتی سمسٹر ضائع نہ ہو۔ ان کا موقف ہے کہ طلبہ کو زیادہ سے زیادہ تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں اور انہیں اپنی تعلیم جاری رکھنے کا مکمل موقع دیا جائے۔طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل اپنی انرولمنٹ مکمل کر لیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :