میٹرک بورڈ سے الحاق شدہ اسکول 14 مارچ سے پہلے امتحانی فارم جمع کرا دیں، ڈاکٹر نوید احمد

پیر 10 مارچ 2025 22:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2025ء)کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ کے سیکریٹری ڈاکٹر نوید احمد نے بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کو ایک بار پھر متنبہ کیا ہے کہ وہ 14مارچ 2025 سے شروع ہونے والے سالانہ عملی پریکٹیکل امتحانات سے پہلے اپنے اسکولوں کے طلبا و طالبات کے انرولمنٹ اور امتحانی فارم جمع کرا دیں تاکہ ان طلبا و طالبات کی جلد از جلد بورڈ کے آفیشل پورٹل پر رول نمبرکی لسٹ جاری کر دی جائے کوئی بھی امتحانی فارم جمع نہ ہونے کی صورت میں ان طلبا و طالبات کو امتحانات میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ جن اسکولوں نے بورڈ کے آفیشل پورٹل پر مکمل تفصیلات کے ساتھ پریکٹیکل پروفاما جمع کرا دیئے ہیں ان طلبا و طالبات کی رول نمبر کی لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :