طالبات کے مابین مقابلہٴ حسن قرأت کا انعقاد

پیر 10 مارچ 2025 23:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2025ء) ادارہٴ نظریہٴ پاکستان کے زیر اہتمام رمضان المبارک کی تقریبات کے سلسلے میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان ‘ لاہور میں سکولوں اور مدارس کے طلبا وطالبات کے مابین مقابلہٴ حسن قرأت منعقد ہوا ۔نامور سکالر ابوالخیر محمد زوار حسین نعیمی الازہری کی زیر صدارت منعقدہ اس مقابلہ میں طلبہ کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔

منصفین کے فرائض حافظ محمد دائود نقشبندی‘ حافظ محمد عمر ‘جاسم محمد زوار‘ حافظ محمد عظیم نقشبندی نے انجام دیے۔ نتائج کے مطابق پرائمری سیکشن (نرسری تا دوئم) کی طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں انابیہ ارسلان نے اول اور آیت انصر نے دوم پوزیشن حاصل کی ۔ طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلہ میںعبدالاحد فضل ربی نے اول‘ حسن ریحان نے دوم اور حسین فہیم نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ محمد ابراہیم علی کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

پرائمری سیکشن (سوئم تا پنجم) کی طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میںمعروش اور عائشہ حنیف نے مشترکہ طور پر اول‘ ایمان فاطمہ نے دوم‘ مریم نعیم نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔ طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلہ میںمحمد ابراہیم عباسی اور محمد حسین نے مشترکہ طور پر اول‘ نعلین مصطفی خان نے دوم ‘ محمد ایان اور ایان عقیل نے مشترکہ طور پر سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ واجد علی اور محمد بن شعیب کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔

ایلیمنٹری سیکشن کی طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں ماہم الطاف نے اول‘ حافظہ عائشہ نے دوم اور کائنات زاہد نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ حبیبہ سلیم کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں مدثر حفیظ نے اول‘ محمد بن اقبال نے دوم ‘ ابراہیم حنیف نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ عادل فدا حسین، عبدالواسع، عبدالرحیم کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔

سکینڈری سیکشن کی طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں عدن عثمان نے اول‘ ماہا عروج نے دوم اور تلبیہ انمول نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ عروہ فاروق اوربینش مصطفی کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلہ میںمحمد اسد نے اول‘ایان محسن نے دوم ‘ محمد عدنان نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ انیس الرحمن، حافظ محمد عبداللہ اور حافظ محمد احمد ذوہیب کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ علاوہ ازیں آج منگل 11مارچ دس بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان ‘ لاہور میں کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا وطالبات کے مابین مقابلہ حسن قرأت منعقد ہو گا۔ تقریبات رمضان المبارک کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔