شام کے متحارب فریق پر تشدد کارروائیاں فوری طور پر بند کر یں،چین

منگل 11 مارچ 2025 10:20

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2025ء) چین نے شام کے تمام متحارب فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تشدد فوری طور پر بند کر دیں۔

(جاری ہے)

العربیہ کے مطابق وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ چین شام کی صورتِ حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ہمیں ان مسلح جھڑپوں سے بڑی تعداد میں ہونے والی ہلاکتوں پر تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ چین نے متعلقہ فریقوں سے فوری طور پر مسلح جھڑپیں اور معاندانہ کارروائیاں بند کرنے اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نےزور دیا کہ ایک قومی تعمیرِ نو کا منصوبہ تلاش کریں جو مکالمے کے ذریعے شامی عوام کی مرضی کے مطابق ہو۔

متعلقہ عنوان :