شام کےلئے ہرقسم کی مدد جاری رکھیں گے، ترک صدر

منگل 11 مارچ 2025 16:26

شام کےلئے  ہرقسم کی مدد جاری رکھیں گے، ترک صدر
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2025ء) ترک صدر رجب طیب اردوآن نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام کو ہر طرح کی مدد دینا جاری رکھے گا۔ العربیہ کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز بیان میں کہا کہ ہم اپنے پڑوسی ملک شام کے لئے تمام ممکنہ امداد کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور شام کے لئے علاقائی استحکام کے تحفظ کے لئے مدد کرتے رہے ہیں تاکہ امن کا قیام ممکن ہو اور نسلی و فرقہ وارانہ اقلیتوں کا تحفظ ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نےشام کے شمالی علاقوں میں پر تشدد واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گرد حملوں کی سختی سے مذمت کرتے ہیں کیونکہ یہ حملے شام کی وحدت و استحکام اور سماجی امن کے خلاف تھے۔ ترک صدر نے شام کے عبوری صدر احمد الشراع سے مطالبہ کیا کہ وہ شامی شہریوں کی اموات کے ذمہ داروں کا احتساب کریں۔

متعلقہ عنوان :