پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

منگل 11 مارچ 2025 19:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2025ء) پنجاب یونیورسٹی نے کاشف رضا ولد عمر درازکو انٹرنیشنل ریلیشنز،غلام رسول ولد مختار احمدکو اردو،حنا یعقوب دخترمحمد یعقوب کوجیو گرافی،صدف اعجازدختراعجاز احمد کو اینوائرمینٹل سائنسز،طیبہ رفیق دخترچوہدری محمد رفیق کوٹوٹل کوالٹی مینجمنٹ،شیلتا پوکھرل دختر لکشمی پتی پوکھرل کو انٹرنیشنل ریلیشنز، احمد بلال ولد نثاراحمدشفیق کواپلائیڈسائیکالوجی ،نائلہ شعیب دخترشعیب احمد خان کو مائیکروبائیولوجی اینڈ مالیکیولر جینیٹکس ،میمونہ حمید دخترحمید اللہ خان کو زوالوجی اورسحرش شبیر دختر شبیر حسین کو فارسی کے مضمون میں،پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد،پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :