۳کھیلوں کے میدان میں بہترین ٹیلنٹ ہے جو دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں‘خواجہ سلیمان صدیقی

آر پی او ملتان سہیل چوہدری،سی پی اوصادق ڈوگر،ایس پی آپریشنز کے ہمراہ اولمپک چیمپین ارشد ندیم کو پھولوں کا گلدستہ پیش

منگل 11 مارچ 2025 20:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2025ء) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ کھیلوں کے میدان میں پاکستانی نوجوانوں میں بہترین ٹیلنٹ ہے جو دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں جس کی زندہ مثال عالمی شہرت یافتہ اولمپک چیمپین ارشد ندیم جیسے نوجوان ہیں جو دنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں منعقدہ تقریب کے موقع پر آر پی او ملتان سہیل چوہدری،سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر،ایس پی آپریشن کامران عامر خان کے ہمراہ اولمپک چیمپین ارشد ندیم کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرنے کے موقع پر کیا اور نیک خواہشات کے اظہار کیا اس موقع پر صدر چنوبی پنجاب شیخ جاوید اختر،ملتان صدر خالد محمود قریشی، غلہ منڈی ملتان ڈویژن کے صدر راجہ مدثر قریشی،جنوبی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری رانا ہاشم علی بھی موجود تھے جبکہ آر پی او ملتان سہیل چوہدری، سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے کہا کہ ارشد ندیم جیسے ہو نہار نوجوان ملک و قوم کا فخر ہیں جو کھیل کے میدان میں دنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو بے راہ روی سے بچانے کے لیے مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کریں خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ حکومت و ضلعی انتظامیہ کھیلوں کے مزید میدانوں کو آباد کرنے کے لیے خصوصی توجہ دیں ابھی بھی ملتان کی مختلف یونین کونسلز میں کھیلوں کے میدان اور پارک نہ ہونے کی وجہ سے شہری پریشان ہیں جس پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے کیونکہ تعلیم و کاروبار سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیل جیسی مثبت سرگرمیاں انتہائی ضروری ہیں۔