امریکا نے یوکرین سے ڈرون بنانے کے لئے مدد مانگی ہے، وال سٹریٹ جرنل رپورٹ

بدھ 12 مارچ 2025 12:04

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2025ء) وال سٹریٹ جرنل نے کہاہے کہ امریکا نے یوکرین سے امریکی فوج کے لیے ڈرون بنانے میں مدد مانگی ہے ۔ وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ امریکی سٹارٹ اپس اور یوکرائنی ڈرون بنانے والے ادارے امریکی فوج کے لیے زیادہ موثر ڈرون تیار کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔اخبار کے مطابق پینٹاگون یوکرائنی ٹیکنالوجیز میں بڑھتی ہوئی دلچسپی ظاہر کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

وال اسٹریٹ جرنل نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی اسٹارٹ اپ، جنہوں نے اربوں ڈالر خرچ کئے ہیں، کو موثر اور سستے ڈرون بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ دریں اثنا، یوکرین کے مینوفیکچررز نے 2023 میں 20 لاکھ سے زائد یونٹس تیار کئے ۔ اخبار نے یہ بھی نشاندہی کی کہ یوکرین میں ممکنہ امن تصفیہ پر بات چیت کے باوجود ڈرون کی تیاری کے شعبے میں امریکا اور یوکرین کے درمیان تعاون جاری رہنے کا امکان ہے۔