یوکرین میں جنگ بندی کے منصوبے بارےبہت جلد ولادیمیرپیوٹن سے بات کر وں گا، امریکی صدر

بدھ 12 مارچ 2025 15:59

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ یوکرین جنگ میں جنگ بندی کے منصوبے بارےبہت جلداپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے بات کریں گے ۔ دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کی جانب سے فوری طور پر 30 روزہ جنگ بندی کی امریکی تجویز سے اتفاق کے بعد امریکی صدر نے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کو اوول آفس میں بلایا ہے ۔

(جاری ہے)

یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے روس سے اس معاہدے کو قبول کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر روسی صدر ولادی میر پیوٹن اس معاہدے کو قبول کرنے پر آمادہ ہو جائیں تو جنگ بندی فوری طور پر نافذ العمل ہو جائے گی۔ یوکرین نے عارضی جنگ بندی کے حصے کے جو اہم نکات تجویز کئے ہیں ان میں فضائی حملے ، میزائل حملے، بم اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرون حملے اور بحری جنگ روکنا ، جنگی قیدیوں کی رہائی، اور روس منتقل کئے گئے یوکرینی بچوں کی واپسی شامل ہے۔ تاہم ایک روسی رکن پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ کوئی بھی جنگ بندی امریکا کی نہیں ، روس کی شرائط پر ہو گی جس کا پلہ اس وقت میدان جنگ میں بھاری ہے۔