ڈپٹی کمشنر شہید بینظرآباد شہریار گل میمن کا محمدی ٹاؤن کے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کا اچانک دورہ

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی بدھ 12 مارچ 2025 16:50

نواب شاہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ 2025ء ) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن نے آج محمدی ٹائون کے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کا اچانک دورہ کرکے جاری تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اساتذہ، عملے اور طلباء کی حاضری بھی چیک کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جن اسکولوں میں سہولیات کی کمی ہے ان اسکولوں میں سہولیات کی فراہمی کے لیے محکمہ تعلیم کو خط لکھا جائے گا تاکہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے اسکول کے دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اسکول میں پانی، صفائی و دیگر انتظامات  اور اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :