TVETادارہ جات میں رائج ٹریڈز و ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کیا جائے گا ،چیئرمین محمد نعیم

چیئرمین AJKTEVTAمحمد نعیم کا گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ مظفرآباد VTCپلیٹ اور گورنمنٹ جیمز اینڈ جیولری ٹریننگ اینڈ پراسیسنگ سینٹرکا دورہ

بدھ 12 مارچ 2025 20:14

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2025ء)چیئرمین آزاد جموں و کشمیر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (AJKTEVTA)محمد نعیم کا سیکرٹری / چیف اوپریٹنگ آفیسر AJKTEVTAڈاکٹر مسعود احمد بخاری اور TEVTAآفیسران کے ہمراہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ مظفرآباد اور VTCزنانہ پلیٹ کا دورہ اس موقع پر پرنسپل ادارہ راجہ شکیل احمد خان نے اپنے سٹاف کے ہمراہ چیئرمین AJKTEVTAاور دیگر مہمانوں کا استقبال کیا وزٹ کے دوران چیئرمین TEVTAنے VTIمظفرآباد کے شعبہ HVACR، الیکٹریکل ، الیکٹرونکس ، آٹوموبائل ، موٹر سائیکل مکینک ،کمپیوٹر، اور بیوٹیشن لیب کا معائنہ کیا اس کے علاوہ VTCپلیٹ میں ڈریس میکنگ ، فیشن ڈیزائنگ ، کشمیری کرافٹس( نمدہ، گبہ ، شال بافی اور پیپر ماشی کی کلاس اور ان شعبہ جات سے متعلق ڈسپلئے کی گئی ہینڈی کرافٹس میں خصوصی دلچسپی لی اس موقع پر موجود ٹرینز سے ملاقات کی اور ہدایت کی کہ وہ ہنر سیکھنے کے بعد عملی طور پر روز گار کے مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں اس موقع پر استاتذہ اور طلباء سے مخاطب ہو کرکہا کہ وہ اپنی استعداد اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تربیتی کو رسز مکمل کریں استاتذہ ٹریننگ کی کوالٹی کو مزید بہتر کریں ۔

(جاری ہے)

چیئرمین نے اس موقع پر کہا کہ TVETادارہ جات میں رائج ٹریڈز و ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کیا جائے گا تاکہ اندرون ملک انڈسٹریز کی ضروریات کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سکلڈ ورکرز کی ڈیمانڈ کو بھی پورا کیا جا سکے اس کے علاوہTEVTAکے توسط سے TEVTAپراڈکٹس کی مارکیٹنگ کے لیئے ویب پیج تیار کیا جائے گا ۔چیئرمین TEVTAنے VTIمظفرآباد میں قائم موٹر سائیکل مکینک ورکشاپ کو پبلک پرائیوٹ پاٹنرشپ کے تحت فنکشنل کرنے کے احکامات دیئے اس کے بعد چیئرمین AJKTEVTAنے VTIمظفرآباد کے صحن میں دیگر آفیسران TEVTAو سٹاف VTIکے ہمراہ دیار کا پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا ۔

ازاں بعد چیئرمین AJKTEVTA نے آفیسران TEVTA کے ہمراہ گورنمنٹ جیمز اینڈ جیولری ٹرینگ اینڈ پراسیسنگ سینٹر مظفرآباد کا دورہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر جیمز اینڈ جیولری نے اپنے ادارہ میں قائم مختلف شعبہ جات کا معائنہ کروایا ، چیئرمین AJKTEVTA نے ادارہ کی مکانیت کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لیئے موقع پر احکامات دیئے ۔