اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد افضال بھٹی کی مسلم لیگ ن پرتگال کے جنرل سیکرٹری سے ملاقات

بدھ 12 مارچ 2025 21:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2025ء) اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن (او پی ایف) کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد افضال بھٹی نے کہاہے کہ پرتگال اور پاکستان کے درمیان دوہری شہریت کا معاہدہ نہ ہونے کی وجہ سے پرتگال میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن پرتگال کے جنرل سیکرٹری سرفراز فرانسیس سے ملاقات کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں اورسیزز پاکستانیوں کے مسائل، پرتگال اور پاکستان کے درمیان دوہری شہریت کے قانون حوالے سے بات چیت ہوئی۔ ایم ڈی او پی ایف کو آگاہ کیا گیا کہ پرتگال اور پاکستان کے درمیان دوہری شہریت کا معاہدہ نہ ہونے کی وجہ سے پرتگال میں مقیم اورسیزز پاکستانیوں کو پاکستان آنے کے لیے ویزا کی ضرورت کے علاوہ کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ محمد افضال بھٹی نے کہا کہ ہم تمام اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے دن رات مصروف ہیں اور دوہری شہریت کا معاملہ وزارت داخلہ ، وزارت خارجہ سے مل کر فوری حل کرانے کی کوشش کریں گے ،انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے شب و روز کو شاں ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے تمام مسائل حل ہوں گے۔