سٹورٹ میک گل کوکین کی سپلائی مقدمے میں قصوروار ثابت ، مئی میں سزا سنائی جائے گی

جمعرات 13 مارچ 2025 14:32

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2025ء) سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر سٹورٹ میک گل کوکین کی سپلائی مقدمے میں قصوروار ثابت ہو گئے ، سڈنی کی عدالت نے انہیں مئی میں سزا سنائے جانے کا فیصلہ جاری کیا ہے ۔اے ایف پی کے مطابق جمعرات کو سڈنی کی ایک عدالت میں جیوری نے مقدمے کی سماعت کے دوران 6 گھنٹے سے زیادہ بحث کے بعد 54 سالہ سابق کرکٹر سٹورٹ میک گل کو کوکین کی سپلائی میں حصہ لینے کا قصوروار ٹھہرایا ۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی پولیس نے کہا کہ ریٹائرڈ لیگ سپنر نے 2021 میں اپنے ذاتی کوکین ڈیلر کو ایک ساتھی سے ملوایا اور دونوں نے اپنے درمیان 2 لاکھ امریکی ڈالر کا منشیات کی سپلائی کا سودا طے کیا۔ اگرچہ میک گل اس کے بعد کے لین دین میں ملوث نہیں تھا۔ سڈنی ڈسٹرکٹ کورٹ کے ریکارڈ کے مطابق جیوری نے سٹورٹ میک گل کوجان بوجھ کر ایک ممنوعہ دوا کی سپلائی میں حصہ لینے کا مجرم پایا ۔ میک گل کو مئی میں سزا سنائی جائے گی۔ میک گل نے 1998 سے 2008 کے درمیان آسٹریلیا کے لیے 44 ٹیسٹ کھیلے ہیں ۔\932