”عوامی مجلس عمل ،جموں و کشمیر اتحاد المسلمین “ پر پابندی کا اقدام غیر منطقی ، عمر عبداللہ

جمعرات 13 مارچ 2025 15:51

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2025ء) نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی طرف سے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرمیں ”عوامی مجلس عمل اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین “ پر پابندی کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان دونوں تنظیموں پر پابندی کے بھارتی وزیر داخلہ کے فیصلے کو انتہائی غیر منطقی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزارت داخلہ ایسے ٹھوس شواہد وثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ہے جو اس طرح کی پابندی کے لیے ضروری ہیں۔عمر عبداللہ نے کہا کہ اس طرح کے فیصلوں کے حوالے سے شفافیت واضح طور پر نظر آنی چاہیے۔انہوں نے گلمرگ میں منعقدہ متنازعہ فیشن شو کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی حساس تقریبات کے انعقاد کے والے سے احتیاط برتنے کی ضرورت ہوتی ہے۔