یو ای ٹی لاہور کی عالمی رینکنگ میں بہتری

جمعرات 13 مارچ 2025 17:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2025ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی)لاہور کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگزکی تازہ ترین فہرست کے مطابق رواں سال 751-760 کے درجے پر پہنچ گئی ہے جو 2024میں 91-800نمبر پر تھی۔ترجمان کے مطابق یو ای ٹی لاہور نے 1500عالمی یونیورسٹیوں میں سے تعلیمی معیارات کو بلند کرنے اور انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے شعبے میں اپنی ساکھ کو مزید مستحکم کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یو ای ٹی لاہور نے کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگز بائے سبجیکٹ میں بھی شاندار کامیابی حاصل کی ہے، انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے میدان میںیو ای ٹی لاہور نے پاکستان کی 14سے زائدیونیورسٹیوں میں سرفہرست رہتے ہوئے205ویں پوزیشن حاصل کی ۔ وائس چانسلریو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر نے اس کامیابی پر فیکلٹی،انتظامیہ اور طلبا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی یو ای ٹی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کی محنت کا نتیجہ ہے۔