بھارت ،مقبوضہ کشمیر میں غیر مقامی افراد کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کر رہا ہے، وزیر کی تصدیق

جمعرات 13 مارچ 2025 17:11

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں مودی حکومت کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ماتحت انتظامیہ نے ضلع بڈگام کی تحصیل بیرواہ میں 52 غیر مقامی لوگوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹس جاری کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ بات وزیر سماجی بہبود سکینہ ایتو نے آج علاقے کی نام نہاد قانون سازاسمبلی میںایک سوال کے جواب میں بتائی۔