
آغا خان یونیورسٹی کو ایم آر سی پی (UK) پیسز امتحان کے لیے باضابطہ مرکز کی منظوری مل گئی
جمعرات 13 مارچ 2025 17:21
(جاری ہے)
یہ جائزہ آغا خان یونیورسٹی کے میڈیکل کالج کے اشتراک سے منعقد کیا گیاتاکہ یونیورسٹی بین الاقوامی معیار پر پورا اترنے کو یقینی بنا سکے۔
ڈاکٹر فیصل اسماعیل، ریجنل ڈائریکٹر، CIME، ساتھ ایشیانے کہا "یہ آغا خان یونیورسٹی اور پاکستان کے سینکڑوں نوجوان میڈیکل ٹرینیز کے لیے شاندار خبر ہے۔ سینٹر فار انوویشن ان میڈیکل ایجوکیشن میں ایم آر سی پی (UK) پیسز امتحان کا انعقاد اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ ہم عالمی معیار کے اعلی سطحی امتحانات منعقد کر سکتے ہیں اور اس سے مقامی امیدواروں کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ قابلیت اپنے ملک میں حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔" اس اقدام کے تحت، آغا خان یونیورسٹی کے میڈیکل کالج کے 14 فیکلٹی ممبران کو بھی آر سی پی کی جانب سے باضابطہ ایم آر سی پی (UK) پیسز ممتحن کے طور پر تصدیق دی گئی ہے، جو آغا خان یونیورسٹی کے فیکلٹی کے اعلی معیار کی عکاسی کرتا ہے اور یونیورسٹی کی طبی امتحانات کے انعقاد کی صلاحیت کو مزید مستحکم کرتا ہے۔ آغا خان یونیورسٹی - CIME میں پہلا باضابطہ پیسز امتحان اگست 2025میں منعقد ہوگا جس سے پاکستانی اور خطے کے دیگر امیدواروں کو یہ اہم امتحان ایک کم لاگت اور باآسانی دستیاب آپشن کے ذریعے بیرونِ ملک سفر کیے بغیر دینے کا موقع ملے گا۔ ڈاکٹر محمد طارق، پروفیسر اور وائس ڈین، میڈیکل کالج، آغا خان یونیورسٹی نے کہا"یہ کامیابی طبی تعلیم میں آغا خان یونیورسٹی کے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہے۔ پیسز امتحان کے لیے باضابطہ مرکز کی منظوری اور ہمارے بین الاقوامی سطح پر تصدیق شدہ ممتحنین کی ٹیم ہمیں پاکستان میں طبی امتحانات کے شعبے میں صفِ اول پر لے آتی ہے۔ ہم بین الاقوامی اشتراکات کے ذریعے اپنے اثر و رسوخ کو مزید وسعت دینے کے منتظر ہیں۔" اس اہم سنگ میل کے ساتھ، آغا خان یونیورسٹی خطے میں طبی تعلیم اور جانچ کے میدان میں نئے معیارات قائم کرتے ہوئے، ایک ممتاز مرکز کے طور پر اپنی حیثیت کو مزید مستحکم کر رہا ہے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
پنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے نان فارمل ایجوکیشن رپورٹ 2023-24 کا اجرا
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے نان فارمل ایجوکیشن رپورٹ 2023-24 کا اجراء
-
پنجاب کے ہرضلع میں 2 سے 4 سکولز کو سکول آف ایمنینس قرار دینے کا فیصلہ
-
سندھ میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی اساتذہ بھرتی مکمل
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ٹائمزہائر ایجوکیشن کی امپیکٹ رینکنگ میں پائیدار ترقی کے مختلف اہداف میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں 2025 کے داخلہ جات کا شیڈول جاری کر دیا گیا
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے خزاں سمسٹر کے داخلہ شیڈول کا اعلان کردیا
-
قائداعظم یونیورسٹی پاکستان کی نمبرون یونیورسٹی قرار
-
اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ ایمان کا قاتل گرفتار، اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا
-
پنجاب‘ شدید گرمی کے باوجود اسکولوں کو سمرکیمپ لگانے کی اجازت دیدی گئی
-
انٹرمیڈیٹ امتحانات :سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور ہوم اکنامکس کا پاکستان اسٹڈیز کا پرچہ لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.