سپیشل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب سرفراز خان مگسی نے اگیتی کپاس کے فیلڈ اور گندم کے فیلڈز کا معائنہ کیا

جمعرات 13 مارچ 2025 19:42

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2025ء) سپیشل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب سرفراز خان مگسی نے اگیتی کپاس کے فیلڈ اور گندم کے فیلڈز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ زراعت کا ہماری معیشت میں بنیادی کردار ہے اگیتی کپاس کی کاشت کے ذریعے ہم زیادہ سے زیادہ فی اوسط پیدوار حاصل کرسکتے ہیں ۔سپیشل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب سرفراز خان مگسی نے ڈائریکٹر زراعت توسیع ملتان ڈویژن شہزاد صابر کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کپاس کی اگیتی کاشت کی فیلڈ کا معائنہ کیا 11/8Rمیں بنگش فارم پر اگیتی کپاس آگاؤ مہم کے سلسلے میں کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگیتی کپاس کے ذریعے ہم زیادہ سے زیادہ فی اوسط پیدوار حاصل کرسکتے ہیں۔

حکومت پنجاب نے پانچ ایکڑ اگیتی کپاس کاشت کرنے پر 25ہزارروپے کا خصوصی پیکیج بھی دیا ہے اگیتی کپاس کم خرچے سے زیادہ سے زیادہ پیدوار حاصل کرسکتے ہیں کاشتکار اگیتی کپاس کے ذریعے معاشی بہتری کیلئے اپنا اہم رول ادا کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر گندم کے لہلاتے کھیتوں کا بھی معائنہ کیا ۔انہوں نے مزیدکہا کہ زراعت میں جدت اپنا کر کاشتکار اپنی پیداوار میں اضافہ کرسکتے ہیں محکمہ زراعت کا عملہ ان کے ساتھ ہر طرح کی معاونت اور مشاورت کیلئے رابطہ میں ہے زراعت کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے زراعت ہماری ریڑھ کی ہڈی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر محمداقبال،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر خالد،رضا نوازش اور دیگر فیلڈ سٹاف بھی موجود تھا۔\378