جعفر ایکسپریس پر دہشت گردی کے واقعہ پر ہم بالکل بھی تقسیم نہیں ہیں،بلال وقار خان

جمعرات 13 مارچ 2025 21:42

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2025ء) فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نائب صدر بلال وقار خان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جعفرایکسپریس پر حملہ بزدلانہ دہشت گردی ہے جعفر ایکسپریس پر دہشت گردی کے واقعہ پر ہم بالکل بھی تقسیم نہیں ہیں،ہم اس پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہیں،اور زخمی مسافروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں جاری کردہ بیان میں بلال وقار خان نے کہا ہے کہ ہماری جو فورسز ہیں جس طریقے سے ان دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہی ہیں دہشت گردی کی اس جنگ میں پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،دشوار راستوں کے باوجود آپریشن میں شامل سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کے حوصلے بلند رہے، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی اور بہادری سے بزدل دہشت گردوں کو پسپا کرتی رہیں ہم اپنی سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیںبزدلانہ حملہ کرنے والے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، دہشت گرد بلوچستان سمیت ملک پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں، رمضان المبارک میں مسافروں کو نشانہ بنانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دہشت گردوں کا دین اسلام، پاکستان اور بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں،کوئی مذہب اور معاشرہ ایسی گھناؤنی کاروائیوں کی اجازت نہیں دیتا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لیے متحد ہے اور ملک دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔