روس جنگ جاری رکھنا چاہتا ہے، یوکرین کا الزام

جنگ بندی کی تجویز پر روس کی جانب سے کوئی بامعنی ردِعمل نہیں آیا،زیلنسکی

جمعہ 14 مارچ 2025 17:43

روس جنگ جاری رکھنا چاہتا ہے، یوکرین کا الزام
کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2025ء)یوکرین نے کہا ہے کہ جنگ بندی کی تجویز کا جواب نہ دینے کا مطلب یہ ہے کہ روس جنگ جاری رکھنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک بیان میں کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ امریکا کی جانب سے 30 روزہ جنگ بندی کی تجویز پر روس کی جانب سے کوئی بامعنی ردِعمل نہیں آیا، اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ لڑائی جاری رکھنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ امید کرتے ہیں کہ امریکی دبا یوکرین میں روس کو جنگ ختم کرنے پر مجبور کرنے کے لیے کافی ہو گا۔

متعلقہ عنوان :