
نمل اور این آئی ٹی بی کے درمیان آئی ٹی کے شعبے میں تعلیمی و صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
جمعہ 14 مارچ 2025 17:50
(جاری ہے)
اس معاہدے کے نفاذ کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے نمل میں ایک سٹیئرنگ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو منصوبہ بندی، عملدرآمد اور نگرانی کے مراحل میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
اس شراکت داری کا بنیادی مقصد تعلیمی و صنعتی خلا کو پر کرنا ہے تاکہ تحقیق، ترقی اور علم کے تبادلے کو فروغ دیا جا سکے۔ اس تعاون کے ذریعے دونوں ادارے پاکستان میں تکنیکی مہارت کو مزید مستحکم بنانے اور ڈیجیٹل ترقی کی راہ ہموار کرنے کے لیے کام کریں گے۔مفاہمتی یادداشت کے تحت مشترکہ تحقیقی منصوبے تشکیل دیئے جائیں گے جن کے ذریعے نمل کے فیکلٹی ممبران اور طلبہ حقیقی آئی ٹی چیلنجز پر کام کرتے ہوئے ملک کے اختراعی نظام میں اپنا حصہ ڈال سکیں گے۔مزید برآں اس معاہدے کے تحت آئی ٹی کے شعبے میں پیشہ ورانہ تربیت اور مہارت سازی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ نمل کے طلبہ کو این آئی ٹی بی کے منصوبوں میں انٹرن شپ کے مواقع میسر آئیں گے جس سے انہیں عملی تجربہ اور انڈسٹری سے وابستگی حاصل ہوگی۔ اس کے علاوہ، دونوں ادارے مشترکہ طور پر ورکشاپس، سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کریں گے جس سے آئی ٹی ماہرین اور طلبہ کے درمیان ایک مستقل سیکھنے کا ماحول پیدا ہوگا۔اس معاہدے کا ایک اہم جزو "آئیڈیئیشن حب" کا قیام ہے جو آئی ٹی کے شعبے میں اختراع اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ یہ حب طلبہ، محققین اور انڈسٹری ماہرین کو جدید حل پر کام کرنے کے لیے ایک جگہ فراہم کرے گا جس سے تکنیکی ترقی اور معاشی استحکام میں اضافہ ہوگا۔مزید تعلیم کی خبریں
-
پنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے نان فارمل ایجوکیشن رپورٹ 2023-24 کا اجرا
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے نان فارمل ایجوکیشن رپورٹ 2023-24 کا اجراء
-
پنجاب کے ہرضلع میں 2 سے 4 سکولز کو سکول آف ایمنینس قرار دینے کا فیصلہ
-
سندھ میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی اساتذہ بھرتی مکمل
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ٹائمزہائر ایجوکیشن کی امپیکٹ رینکنگ میں پائیدار ترقی کے مختلف اہداف میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں 2025 کے داخلہ جات کا شیڈول جاری کر دیا گیا
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے خزاں سمسٹر کے داخلہ شیڈول کا اعلان کردیا
-
قائداعظم یونیورسٹی پاکستان کی نمبرون یونیورسٹی قرار
-
اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ ایمان کا قاتل گرفتار، اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا
-
پنجاب‘ شدید گرمی کے باوجود اسکولوں کو سمرکیمپ لگانے کی اجازت دیدی گئی
-
انٹرمیڈیٹ امتحانات :سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور ہوم اکنامکس کا پاکستان اسٹڈیز کا پرچہ لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.