بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے پرچوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہونے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی

جمعہ 14 مارچ 2025 17:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2025ء) بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے پرچوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہونے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔

(جاری ہے)

بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی کنٹرولرامتحانات میڈم عابدہ کاکڑ کی جانب سے سوشل میڈیا پر پرچوں کے ویڈیوز وائرل ہونے پر4امیدواروں کے پرچوں پر کوڈ لگانے کی بجائے انہیں کمیٹی کوبھجوادئیے ،بورڈ نے متعلقہ امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ ذاتی حیثیت میں کمیٹی کے سامنے پیش ہوں ۔

مذکورہ امیدواروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی جس میں گورنمنٹ ہائی سکول کوہلو کے رول نمبر266443، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میروہ نصیرآبادکے رول نمبر477652 ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نسئی قلعہ سیف اللہ کے رول نمبر602023، جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول سوراب کے رول نمبر351638کے امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ذاتی حیثیت میں کمیٹی کے سامنے پیش ہوں۔