ملک بھرمیں15مارچ ہفتہ کو یوم تحفظ ناموس رسالت پورے جوش و جذبے سے منایا جائے گا

جمعہ 14 مارچ 2025 20:53

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2025ء) ملک بھر میں15مارچ ہفتہ کو یوم تحفظ ناموس رسالت پورے جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ اس دن کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر میںتقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں علماء کرام و خطیب حضرات اور مقررین شان رسالت ؐ کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔ دنیا بھر میں15مارچ کو انسداد اسلامو فوبیا کا عالمی دن منایا جاتا ہے حکومت کی ہدایت پر اس دن کو پاکستان بھر میں یوم تحفظ ناموس رسالت کے طور پر منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیاپر بڑھتے ہوئے بدترین توہین مذہب ،توہین رسالت و صحابہ و اہلبیت کو روکنے کے حوالے 15مارچ کو اسلامی فوبیا کے دن کو یوم تحفظ ناموس رسالت کے طور پر منایا جائے گا اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ فلسطین سے لے کر کشمیر تک، یورپ سے لے کر امریکہ اور روس تک، لگ بھگ دنیا کے سبھی خطوں میں کسی بھی دوسرے مذہب سے تعلق رکھنے والوں کے مقابلے میں مسلمانوں کے خلاف کہیں زیادہ کارروائیاں جاری ہیں نائن الیون کے بعد دنیا بھر میں ایک مخصوص بیانیے کے تحت مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلائی گئی ،مسلمانوںکے ساتھ امتیازی سلوک اور اسلامو فوبیا کے خلاف ہم سب کو کھڑا ہونا ہو گا۔