آج ہفتہ پورے ملک میں اسلامو فوبیا کے حوالے سے تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا، سرداریوسف

جمعہ 14 مارچ 2025 22:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2025ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ آج پورے ملک میں اسلامو فوبیا کے حوالے سے تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہاکہ پوری قوم کو رمضان المبارک اور جمعہ المبارک کی مبارک باد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہاکہ آج 15 مارچ کو عالمی یوم تحفظ ناموس رسالت کے سلسلے میں اقوام متحدہ نے عالمی اسلاموفوبیا ڈے منانے کا اعلان کررکھا ہے انہوں نے کہاکہ نبی پاکؐ کے احترام کا اعتراف سب مذاہب کرتے ہیں نبی اکرم ؐ کی توہین کی سزا کسی بھی شکل میں سزائے موت ہے انہوں نے کہاکہ پہلے عمر قید یا سزائے موت کی سزا تھی مجھے اللہ پاک نے اعزاز بخشا میں نے نوازشریف کی سابقہ حکومت کے دوران 295میں ترمیم پیش کی اوراب توہین رسالت کی سزا صرف اور صرف سزائے موت ہے انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی طرف سے اسلاموفوبیا ڈے منانے کے اعلان پر ہم ہر سال مناتے ہیں انہوں نے کہاکہ وزارت مذہبی امور نے تمام صوبوں کو بھی عالمی یوم تحفظ ناموس رسالت منانے کے لئے خطوط لکھے ہیںاور آئمہ مساجد میں جمعہ کے موقع پر تحفظ ناموس رسالت پر خطبات دیئے ہیں انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر بعض شرپسند عناصر کی جانب سے توہین مذہب کی جاتی ہے و زارت مذہبی امور کے پورٹل پر ایسی شکایات درج کرائی جائیں انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے بہت ہی احتیاط سے کام لے بعض اوقات نوجوان نسل کو اندازہ بھی نہیں ہوتا کہ وہ توہین پر مبنی پوسٹ شیئر کردیتے ہیں اور توہین آمیز پوسٹ کرنے کے بعد ان لوگوں کو سخت مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے انہوں نے کہاکہ والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں کہ وہ سوشل میڈیا پر کوئی توہین آمیز پوسٹ شیئر نہ کریں اور سوشل میڈیا پر انتہائی احتیاط سے کام کریں، توہین آمیز پوسٹوں سے گریز کریں انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر جانے انجانے میں پوسٹ شیئر ہوجاتی ہے پھر وہ لوگوں کیلئے مصیبت بن جاتی ہے انہوں نے کہاکہ رحمت اللعالمین تمام جہانوں، تمام انسانوں اور مخلوقات کیلئے بھی رحمت اللعالمین ہیںختم نبوت پر جو یقین نہیں رکھتا وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے، اس پر کوئی دو رائے نہیں۔