سعودی ولی عہد اور روسی صدر کا رابطہ، یوکرینی بحران پر تبادلہ خیال

ہفتہ 15 مارچ 2025 09:00

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2025ء) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور روسی صدر ولادیمیر یپو ٹن نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران یوکرینی بحران کے سیاسی حل اور بات چیت کو آسان بنانے کےلیے تمام تر کوششیں کرنے کے سعودی عزم کا اعادہ کیا۔صدر پیوٹن نے تعمیری کوششوں کے لیے سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماوں نے اس موقع پر دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کا بھی جائزہ بھی لیا۔